اداکارہ کا متعدد بار جنسی استحصال ہونے کا انکشاف

اداکارہ کا متعدد بار جنسی استحصال ہونے کا انکشاف

لاہور (نیا ٹائم )معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے متعدد بار جنسی استحصال کا شکار ہونے کا دعویٰ کر دیا ، اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن سے جوانی تک انہیں کئی بار جنسی استحصال کا شکار بنایا گیا ۔

اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں بچپن ، جوانی اور حال  ہی میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پہلی بار محض 4 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنی تھیں ۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا کہ " پہلے بار انہیں 4 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا شکار بننا پڑا ، دوسری بار 9 برس ، تیسری بار 17 جبکہ چوتھی بار انہیں 18 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا شکار بنایا گیا ۔ "

اداکارہ نے کہا کہ کم عمر میں  ایسے سنگین واقعات کا سامنا کرنے کے باعث انہیں ڈپریشن ، شرمندگی ، صدمے اور خوف سے نکلنے میں کئی سال کا عرصہ لگا ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اب دیکھیں میں کہاں پر موجود ہوں ۔ مشکل وقت سے نکل چکی ہوں اور اب تو زخمی بھی مند مل ہو چکا ہے ۔ آئندہ زندگی میں آگے بڑھ رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ درد سے ہی خوشحالی کا سفر شروع ہوتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے ۔

واضح رہے اداکارہ نادیہ جمیل نے جولائی 2020 ء میں چھاتی کے  کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ علاج کیلئے برطانیہ چلی گئیں ۔برطانیہ میں ایک سال تک علاج کے بعد انہوں نے کینسر کو شکست دی اور واپس پاکستان آ گئیں ۔

 

عامر لیاقت کے برتھ ڈے پر سابقہ بیوی نے کونسی ویڈیو شیئر کی