IUB دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے:وائس چانسلر

IUB دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے:وائس چانسلر

بہاول پور(نیاٹائم)انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات اپنی قابلیت اور ذہانت سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کررہی ہے۔

 

وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار امریکی جامعات میں گلوبل کلچرل انڈر گریجویٹ سیمسٹر ایکسچینج پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایلومینائی و ڈپٹی ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر اظہرحسین موجود بھی تھے۔ مذکورہ پروگرام میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کل 8 طلباء وطالبات منتخب ہوئے۔

 

 ان میں زبیر مدنی، فاطمہ جاوید، چنگیز خان اور شائستہ صدیق نے امریکی جامعات میں ایک سمسٹر مکمل کرکے واپس آگئے ہیں۔جبکہ علی انور، ایمن شہزاد ، راشد غفور، اور آمنہ طاہر آئندہ ماہ امریکہ روانہ ہوں گے۔ وائس چانسلر نے ان طلباء وطالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے مشاہدات اور تجربات سے ساتھی طلباء وطالبات کو مستفید کریں۔

 

سندھ حکومت کا بند اسکولز کے متعلق بڑا فیصلہ