بابراعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے خواہشمند

بابراعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے خواہشمند

 لاہور(نیاٹائم)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن لینے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبرون بننے کیلئے خواہشمند ہیں۔

 

پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کیلئے نمبرون پوزیشن حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، میری خواہش ہے کہ جلدازجلد یہ کارنامہ عبورکرلیا جائے جس کیلئے بہت محنت کررہا ہوں۔

 

قومی ٹیم کے ستائیس سالہ کپتان آئی سی سی رینکنگ ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹس کی نمبرون پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ٹیسٹ میں وہ چوتھے نمبر پرہے، انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ اول، مارنس لیبوشین سیکنڈ، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر قابض ہیں۔

 

خیال رہے کہ قومی ٹیم دوٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آج دورہ سری لنکا پرجائے گی، اس دوران بابراعظم کے پاس اپنی رینکنگ کو اوپر لانے کا شاندارموقع ہے۔

 

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے پولیس وردی پہن لی