ہماری حکومت نے بگڑی معیشت سنبھال لی تھی:عمران خان

ہماری حکومت نے بگڑی معیشت سنبھال لی تھی:عمران خان

 اسلام آباد(نیاٹائم)سابق وزیراعظم وتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم امپورٹڈ گورنمنٹ کی اقتدار میں آنے کی بھاری معاشی قیمت بھررہی ہے۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پرمیسج میں کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے اس وقت امپورٹڈ گورنمنٹ کو لایا گیا جب ہماری گورنمنٹ نے معیشت بہترکردی تھی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس جو ن لیگ کے سابقہ دورحکومت میں پچیس بلین ڈالرز پرتھم گئی تھی وہ ہماری گورنمنٹ میں تیس بلین ڈالرز سے اوپر چلی گئی تھی اور پہلی دفعہ اس سال اکتیس بلین ڈالرز تک جا پہنچی۔

 

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سب اس وقت میں ہوا ہے جب سازش کے ذریعے حکومت میں آنے والے امریکی غلاموں کے باعث معیشت سست رفتاری کا شکارہوگئی۔ جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک پی ٹی آئی کی گورنمنٹ میں ایکسپورٹس میں ستائیس فیصد اضافہ ہوا جبکہ موجودہ گورنمنٹ میں ایکسپورٹس کی شرح میں پانچ عشاریہ آٹھ  فیصد کمی آئی۔

 

سابق پرنسپل سیکرٹری کو اینٹی کرپشن نے بلا لیا