سابق پرنسپل سیکرٹری کو اینٹی کرپشن نے بلا لیا

سابق پرنسپل سیکرٹری کو اینٹی کرپشن نے بلا لیا

لاہور(نیاٹائم)اینٹی کرپشن نے سابق چیف منسٹرپنجاب عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری کو رشوت کے الزام میں انوسٹیگیشن کیلئے بلا لیا ہے۔

 

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس حوالے سے تحقیقات کے کیلئے ان کو چھ جولائی کوبلایا گیا ہے۔ طاہر خورشید پر سرکاری پراجیکٹس میں کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کیلئے بھی پیسے لینے کی باتیں ہورہی ہیں۔

 

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق طاہرخورشید پرسڑکوں کے ٹینڈرز کی اپروول دینے کیلئے کروڑوں روپے رشوت لینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے، ان پر اور وسیم طارق پر پراجیکٹ کےاضافی فنڈزکی اپروول کے نام پر بھی کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چیف انجینئرسی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو پچھلے ماہ حراست میں لیا گیا تھا۔

 

پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی انتخاب نہیں کرا سکتے، پرویز الہٰی