عدالت نے ایم کیوایم رہنما بابرغوری کاجسمانی ریمانڈ دےدیا

عدالت نے ایم کیوایم رہنما بابرغوری کاجسمانی ریمانڈ دےدیا

کراچی(نیاٹائم) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بابر غوری کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

 

پولیس  نے بابر غوری کوانسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر کورٹ  کے اطراف  میں سکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئےتھے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس   بابر غوری کو موبائل کی فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر لائی جب کہ انہیں ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بابرغوری پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے اور ملزم کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ بھی  درج ہے۔

 

پولیس نے کورٹ  سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے کورٹ نے منظور کرتے ہوئے بابر غوری کو 7 روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کردیا۔اس موقع پر بابر غوری کا کہنا تھا کہ میرے خلاف تمام الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت  ہیں جنہیں میں مسترد کرتا ہوں، بابرغوری نے کہااگر الزامات میں سچائی ہوتی تو وہ واپس کبھی نہ آتے۔خیال رہے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو رات کراچی ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔

 

پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی انتخاب نہیں کرا سکتے، پرویز الہٰی