کمشنرلاہورنےشہریوں سےاپیل کردی

کمشنرلاہورنےشہریوں سےاپیل کردی

لاہور(نیاٹائم)کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے عیدبقر کے حوالے سے شہریوں اور بیوپاریوں سے اپیل کی ہے۔

 

کمشنر لاہورنے ایم سی ایل کے زیر اہتمام سالانہ لائیو سٹاک سمینار سے خطاب کیا،لاہورکی تمام منڈیوں میں جانوروں کی دیکھ بھال اورعلاج کیلئے خصوصی کاونٹرز پر ڈاکٹرزو ادویات دستیاب ہیں۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ منڈیوں اور شہر میں صفائی  اولین ترجیح ہیں۔کمشنر لاہور نے بیوپاری اور شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے خریداری کے بعد جانور لیجانے کیلئے لوڈر گاڑیوں کو صرف معقول معاوضہ لینے کا پابند بنادیا گیا ہے۔

 

کمشنر لاہورکا اپنے خطاب  میں کہنا تھا کہ آر ٹی اے کے اہلکار تمام منڈیوں میں تعینات کر دئیے گئے ہیں۔لاہور کی تمام منڈیوں میں  لمپی سکن ڈزیز وائرس ویکسین کے حوالے سے جانوروں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے۔لاہور میں جانوروں کے دو قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں۔لمپی علامات پر جانوروں کو علیحدہ کردیا جاتا ہے۔بارش کی صورت میں ڈی واٹرنگ سیٹس منڈیوں میں موجود ہیں۔

 

کمشنر لاہور کا مزید کہنا ہے کہ منڈیوں میں  ڈینگی سپرے۔اور تمام جانوروں پر ٹک سپرے مسلسل جاری ہے۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر 13منڈیاں قائم کی ہیں۔ایم سی ایل۔پولیس۔ ٹریفک پولیس۔لائیوسٹاک۔پارکنگ کمپنی۔ایل ڈبلیوایم سی۔سمیت تمام محکمے کام کررہے ہیں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ماسک۔سینیٹازرز سمیت کووڈ احتیاطی تدابیر کی پابندی کرائیں۔آگاہی بھی دیں،حفاظتی انتظامات کے تحت محکمہ پولیس کیجانب سے منڈیوں کے گرد پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔جانوروں کی صحت،صفائی اور علاج کے حوالے سے آگاہی ضروری ہے۔

 

پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی انتخاب نہیں کرا سکتے، پرویز الہٰی