پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی انتخاب نہیں کرا سکتے، پرویز الہٰی

پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی انتخاب نہیں کرا سکتے، پرویز الہٰی

لاہور(نیاٹائم)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کراسکتے۔

 

لاہورمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہم ان دونوں پارٹیوں کو کہتے رہے کہ پنجاب اسمبلی ہی جگہ ہے جہاں چیمبر ہے، پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی انتخاب  نہیں کرا سکتے، انہوں نے کہا یہ  لوگ اسمبلی کے علاوہ کہیں بھی بیٹھیں گے  تووہ بے معنی ہوگا۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے آئین قانون اور اسمبلی کے تقدس کا جو بیڑا غرق کیا ہے اس کو بحال کرنا ہے، پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ  کیلئے صاف اور شفاف انتخاب بھی کرائیں گے، ہم برابری کے لحاظ سے اپنا رول پلے کریں گے، اگر کوئی پنجاب اسمبلی نہیں آئے گا تو اس کا عدالت عظمیٰ کے  فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کیاجائے گا۔

 

بجلی کےشارٹ فال نےعوام کونڈھال کردیا