بجلی کےشارٹ فال نےعوام کونڈھال کردیا

بجلی کےشارٹ فال نےعوام کونڈھال کردیا

اسلام آباد(نیاٹائم)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 398 میگاواٹ  تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20ہزار324 میگاواٹ ہے۔

 

 ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب   27 ہزار 144 میگاواٹ ہے جبکہ پانی سے 5 ہزار 470 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، ذرائع  پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار616میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 435میگاواٹ ہے ۔

 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 364 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 63 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 103میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،جوہری ایندھن 2ہزار 271 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

 

سعودی عرب کےسفیرکانیول ہیڈکوارٹراسلام آبادکادورہ