سعودی عرب کےسفیرکانیول ہیڈکوارٹراسلام آبادکادورہ

سعودی عرب کےسفیرکانیول ہیڈکوارٹراسلام آبادکادورہ

اسلام آباد(نیاٹائم)سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر جناب نواف بن سعید المالکی  نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔

 

سیلابی لہروں میں پھنسے چاربچوں کوبچانےپروزیراعظم کی شاباش