سیلابی لہروں میں پھنسے چاربچوں کوبچانےپروزیراعظم کی شاباش

سیلابی لہروں میں پھنسے چاربچوں کوبچانےپروزیراعظم کی شاباش

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراعظم شہبازشریف  نے اسلام آباد کے کورنگ نالہ میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار کم سن بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کو شاباش دی ہے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ریسکیو1122 کے عملے نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ہے،طوفانی سیلابی ریلے میں ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی ، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا،راولپنڈی سمیت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیوٹیمیں اسلام آباد کی ٹیم کی مثال کی تقلید کریں، یہ واقعہ سب کے لئے مثال ہے کہ اگر ہم اسی طرح ٹیم ورک ، محنت اور جانشانی سے کام کریں گے تو ان شاءاللہ مشکلات کے طوفانی ریلوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے،طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں قومی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ اپنے اہل وطن کی مدد کریں۔

 

امریکا کوہم سے معافی مانگنی چاہئے،اسدعمر