بھارتی طیارے کی کراچی میں اچانک ہنگامی لینڈنگ،وجہ کیابنی؟

بھارتی طیارے کی کراچی میں اچانک ہنگامی لینڈنگ،وجہ کیابنی؟

کراچی (نیاٹائم) بھارتی معروف ایئر لائن کے مسافروں سے بھرے طیار ے کی کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن ’ سپائس جیٹ ‘ کا طیارہ 100 سے زائد مسافروں کو لے کر دہلی سے دبئی جارہا تھا کہ اڑان کے کچھ دیر بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ فنی خرابی پر پائلٹ نے کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی ، عالمی قوانین کے پیش نظر کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی۔ لینڈنگ کےدوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

 

ذرائع کاکہناہےکہ بھارتی فلائٹ پرسفرکرنےوالےمسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انجینیئرزفنی خرابی کابغورجائزہ لےرہےہیں جیسے ہی فنی خرابی دورہوگی مسافرطیارے کودبئی کےلیے روانہ کردیاجائےگا۔

 

5 جولائی1977قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو