امریکا کوہم سے معافی مانگنی چاہئے،اسدعمر

امریکا کوہم سے معافی مانگنی چاہئے،اسدعمر

لاہور(نیاٹائم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے؟ معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔

 

لاہور میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی اکثریت واضح ہو چکی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی اٹیک  شروع کردیئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخاب  میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،انتخابی حلقوں میں غیر قانونی ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں۔

 

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھاکہ 22 جولائی کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص سیٹوں  کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا ہے۔ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے؟ معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے ہے۔

 

5 جولائی1977قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو