لاہوربادامی باغ سبزی منڈی دھماکا کیس کاملزم عدالت میں پیش

لاہوربادامی باغ سبزی منڈی دھماکا کیس کاملزم عدالت میں پیش

لاہور(نیاٹائم)انسداددہشت گردی عدالت میں لاہور بادامی باغ سبزی منڈی دھماکہ کیس میں ملزموں  کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نے جیل سے دھماکے میں ملوث ملزم سیف الرحمان کو عدالت میں  پیش کیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور کے بادامی باغ سبزی منڈی دھماکے کے ملزم کو  انسداد  دہشت گردی  کی عدالت میں پیش کیا گیا،کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے کی،ملزم سیف الرحمان کے وکیل نے اپنے حتمی دلائل مکمل کررکھے ہیں   جب کہ پراسیکیوٹر میاں محمد طفیل بھی اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔انسداددہشتگردی کی عدالت نے کیس پر مزید سماعت 7جولائی تک ملتوی کردی ہے اور عدالت  آئندہ سماعت پر کیس کا فیصلہ سنائےگی۔

 

خیال رہے کہ  ملزم سیف الرحمان اور دیگر کیخلاف 2017 میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں   ملزم سیف الرحمان کا ٹرک بم  دھماکہ کیلئے استعمال ہواتھا،  پراسیکیوٹر کےمطابق  بادامی باغ بم دھماکہ میں سولہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ وکیل ملزم سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم  سیف الرحمان نے ٹرک فروخت کر دیا تھا اور  ملزم کا  دھماکہ سے کوئی تعلق نہیں،دوسری جانب   ٹرک کا  ڈرائیور تاحال مفرور ہے۔

 

5 جولائی1977قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو