اسلحہ لائسنس کی فیس میں ہوشربااضافہ

اسلحہ لائسنس کی فیس میں ہوشربااضافہ

پشاور(نیاٹائم) صوبائی حکومت نے اسلحہ لائسنس فیس میں ایک ہزار سے 20ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نئے شیڈول کے مطابق جاری مالی سال کے بجٹ میں تجویز کردہ نرخ کے مطابق خیبر پختونخوا کیلئے پستول یا ریوالر کی فیس پانچ سالہ تجدید کے ساتھ4ہزار سے بڑھاکر10ہزار روپے کردی گئی ہے۔

 

صوبے کے اندر شاٹ گن رائفل کی فیس پانچ سالہ تجدید کے ساتھ4ہزار سے10ہزار، آل پاکستان ریوالر یا پستول کی لائسنس فیس پانچ سالہ تجدید کے ساتھ ساڑھے9ہزار سے بڑھاکر15ہزار روپےجبکہ آل پاکستان شاٹ گن، رائفل لائسنس کی فیس پانچ سالہ تجدید کے ساتھ ساڑھے نوہزار سےپندرہ ہزار روپے کردی گئی ہے۔

 

محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرانی لائسنس کاپی کو کمپیوٹرائزڈ کارڈ لائسنس میں تبدیل کرنے کی فیس تین ہزار سے بڑھاکر پانچ ہزار روپے جبکہ آل پاکستان پرانی لائسنس کاپی کو کمپیوٹرائزڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی فیس بھی ساڑھےآٹھ ہزار روپے سے بڑھاکردس ہزار روپے کردی گئی ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق فی کارتوس کی فیس20روپے سے بڑھاکر40روپے، اسلحہ تبدیلی کی فیس ایک ہزار سے بڑھاکر2ہزار روپے جبکہ222اور223 ممنوعہ بور کی لائسنس فیس میں دس ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح نئی فیس40ہزار روپے ہوگی انفرادی ڈوپلی کیٹ لائسنس کی ابتدائی فیس15سو روپے اور تجدید فیس تین ہزار روپے کردی گئی ہے۔ انفرادی لائسنس کی تجدیدی فیس2ہزار روپے سالانہ اور ابتدائی فیس3ہزار روپے ہوگی۔

 

اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کاروبار کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی فیس پچاس ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے اس طرح لائسنس کو منتقل کرنے کی فیسوں میں بھی بیس ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور آئندہ سے ٹرانسفر فیس چالیس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

 

ٹریفک پولیس اہلکاروں کوکس نے شہیدکیا

اسلحہ لائسنس کی فیس میں ہوشربااضافہ