ٹریفک پولیس اہلکاروں کوکس نے شہیدکیا

ٹریفک پولیس اہلکاروں کوکس نے شہیدکیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نیاٹائم) تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی کے قریب دہشتگروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار، TO شوکت اور کانسٹیبل حبیب اللہ شہید ہوگئے، ابتدائی اطلاع کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہ ٹریفک پولیس اہکاروں کوشہیدکرنے کےبعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھندفائرنگ کرکے شہیدکیا۔ ابھی تک ان پولیس اہلکاروں کوشہیدکرنے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، ابتدائی اطلاعات کےمطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہوسکاکہ ان اہلکاروں کوکسی دہشت گرد گروہ نے شہیدکیاہےیاکوئی اورمعاملہ ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس حکام موقع پرپہنچ گئے اورشہداکی میتیں جنازے کےلیے منتقل کردی گئیں ، پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔تفتیش کا عمل جاری ہے جیسے ہی اس واقعہ سے متعلق ٹھوس شواہدملیں گے پولیس حکام پریس بریفنگ دینگے۔

 

مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں:اسدعمر