عامر لیاقت کے برتھ ڈے پر سابقہ بیوی نے کونسی ویڈیو شیئر کی

عامر لیاقت کے برتھ ڈے پر سابقہ بیوی نے کونسی ویڈیو شیئر کی

کراچی(نیاٹائم)اس سال جون میں دنیا کو الوداع کہنے والے نامور ٹی وی میزبان اور ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کی سابقہ بیوی بشریٰ اقبال نے بیٹی دعاعامر اورعامرلیاقت کی ایک یادگار ویڈیو شیئر جاری کی۔

 

پانچ جولائی 1971 کو دنیا میں آنکھ کھولنے والے عامرلیاقت حسین کی آج 51 ویں برتھ ڈے ہے جبکہ ان کی اچانک موت سے انکی فیملی اب تک غم میں مبتلا ہیں۔ بشریٰ اقبال جو سابق شوہرکی موت کے بعد سوشل میڈیا پران کی یادیں پوسٹ کرتی رہتی ہیں، اب اپنی بیٹی کی بچپن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ عامرلیاقت کے جیوٹی وی سے نشرہونے والے پروگرام میں شامل ہیں۔

 

ویڈیومیں عامرلیاقت اپنی صاحبزادی کا انٹرویو لے رہے ہیں اور اس ویڈیو کے کیپشن پرپہلی سابقہ اہلیہ نے'ان مٹ نقوش'بھی لکھا۔ عامر لیاقت کی ماضی یہ ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کو مداحوں کی طرف سے پسند کیا جارہا ہے جبکہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عامرلیاقت کی بخشش کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔

 

میشا شفیع کے الزامات پرعلی ظفر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں