بابرغوری کو کیوں گرفتار کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

بابرغوری کو کیوں گرفتار کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(نیاٹائم)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو حراست میں لیے جانے کے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو انسداد دہشتگردی کے کیس میں باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہےاور انہیں سٹیٹ کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے کیس میں پکڑا گیا ہے۔ بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر سال دو ہزارپندرہ میں ان کی ملک سے جلاوطنی کے دنوں میں درج کی گئی تھی اور ایف آئی آر نمبر 354 سائٹ سپر ہائی وے تھانے  میں ہوئی تھی جبکہ مقدمے میں 120 اے بی / 121/122/505/123 ، ٹیلیگراف ایکٹ اور 6/7 ATA دفعات لگائی گئی تھی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق کیس میں بانی ایم کیو ایم اورفاروق ستار سمیت متحدہ کے انتیس رہنما شامل ہیں۔پولیس بابر غوری کے ریمانڈ کیلئے ان کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کرے گی۔

 

وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی