امریکی محکمہ خارجہ کا ڈونلڈ لو سے پی ٹی آئی رابطوں پر تبصرے سے گریز

امریکی محکمہ خارجہ کا ڈونلڈ لو سے پی ٹی آئی رابطوں پر تبصرے سے گریز

واشنگٹن (نیا ٹائم ویب ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اوور سیز عبداللہ ریار کی جانب سے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے ساتھ مبینہ رابطوں کے معاملے پر بات سے گریز کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق میڈیا کی طرف سے رابطہ کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں کے معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے ۔ واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سفارت کار ڈونلد لو سے معافی مانگی ہے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد بھی منظر عام پر آ چکے ہیں ۔ پاکستان میں امریکا مخالف نعرے لگانے والے امریکیوں کے پاوں پکڑ رہے ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ دنوں خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اوور سیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلد لو سے رابطہ کر کے ان سے ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی درخواست کی تھی ۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو وہی سفارتکار ہیں جن پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے کے الزامات لگائے تھے ۔

 

روسی صدر کا امریکی ہم منصب کو یوم آزادی کی مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ