سازش کا شور مچانے والا اب امریکا سے معافی مانگتا پھرتا ہے ، مریم نواز

سازش کا شور مچانے والا اب امریکا سے معافی مانگتا پھرتا ہے ، مریم نواز

لاہور (نیا ٹائم)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے بہروپئے ہیں ، پہلے سازش کا شور مچاتے رہے اب امریکا سے معافیاں مانگتے پھرتے ہیں ۔

پی پی 170 ویلنشیا ٹاون میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو سازش اور خط کے پیچھے لگا  دیا ۔ 4 سال پاکستان آزاد تھا کرسی جاتے ہی ان کے خلاف سازش ہو گئی ۔ سابق وزیر اعظم کہتا تھا کہ ڈونلڈ لو نے ہماری حکومت کو دھمکی دی تھی تاہم اب دو روز پہلے اپنا ایک بندہ ڈونلڈ لو کے پاس بھجوا کر معافی مانگ رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو پاک چین اقتصادی راہداری  جیسا منصوبہ دیا تاہم عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی پنکی اکنامک کوریڈور دیا ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم مذہب کو دکھاوے اور سیاست کیلئے استعمال کرتا رہا جو سب سے بڑا جرم ہے ۔ فتنہ خان وہ شخص ہے جو مذہب کی آڑ میں سب کچھ کرتا رہا ۔ اپنی باری آئی تو اسے مشورہ دیا جاتا رہا اسلامی ٹچ تو دے دیں ۔ دوسروں پر چوری اور ڈاکے کے الزامات لگانے والا خود پاکستانی تاریخی کا سب سے بڑا وارداتیہ نکلا ۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر قیمتوں میں اضافے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا ، نواز شریف نے کہا عوام میں جا کر انہیں بتاو مشکل وقت میں ان کےساتھ کھڑے ہیں ۔ مریم نواز نے مزید کہا حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کا بل نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہا خزانہ خالی ہونے کے باوجودشہباز شریف نےآٹااور دالیں سستی کی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئے ابھی اڑھائی ماہ ہوئی ہیں وہ وقت دور نہیں جب غریب کو پیٹ بھر کر روٹی ملے گی ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف پر الزامات لگانے والے ان کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہ کر سکے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو بھی نواز شریف کو چھوڑ کر گیا اس نے نے نواز شریف کی شرافت کی گواہی دی ہے ۔ ایک فتنہ جس نے پنجاب پر نظریں گاڑ رکھی ہیں وہ پھر پنجاب کے وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتا ہے ۔

 

وفاقی وزیر نے سردیوں میں گیس عدم دستیابی کا انکشاف کر دیا