طلب میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی

طلب میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی

کراچی (نیا ٹائم) انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں کمی کے بعد مالی سال 23-2022 کے پہلے کاروباری دن میں ڈالر کی قیمت مزید 53 پیسے کم ہو گئی ۔ طلب میں کمی اور آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کے خدشات کے پیش نظر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مسلسل اتار چڑھاو کا شکار رہی ۔

نئے مالی سال کے پہلے کاروباری دن کے دوران ایک موقع پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قدر 205 روپے سے تجاوز کر گئی تاہم دوپہر کے بعد ڈالر کی ڈیمانڈ میں کمی آئے جس کے بعد اس کی قدر گھٹ کر کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں 53 پیسے کی کمی سے 204٫53 روپے کی سطح پر لین دین بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالر کا لین دین 204 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔ تاہم اس کے باوجود اوپن مارکیٹ میں انٹر بینک مارکیٹ کے مقابلے میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

 

کراچی والوں کیلئے بجلی کتنی مہنگی ہوئی