برفانی تودہ 5 کوہ پیماوں کی زندگیاں نگل گیا

برفانی تودہ 5 کوہ پیماوں کی زندگیاں نگل گیا

روم (نیا ٹائم ویب ڈیسک )اٹلی میں  بڑا گلیشیئر گر نے سے پیدا ہونے والا برفانی تودہ 5 کوہ پیماوں کی زندگیاں نگل گیا ، 8 کوہ پیما تودے کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے پہاڑی سلسلہ ڈولو مائٹس کی سب سے اونچی چوٹی مارمولڈا کو سر کرنے کی مہم کے دوران گلیشیئر گر گیا جس  کی زد میں آ  کر 5 کوہ پیما ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔ تباہی گلیشیئر کی چوٹی پر 10 ڈگری سیلیس کے ریکارڈ ترین درجہ حرارت کے اگلے روز ہی پیش آئی ہے ۔

برفانی تودے کے ساتھ بڑے پہاڑی پتھر بھی گر گئے ، کوہ پیما ٹیم مزید اور جانے کی تیاریوں میں مصروف تھی جس دوران برفانی تودہ ان کے اوپر آ گرا ۔ تودا سب کو اپنے ساتھ ہی بہا کر لے گیا ۔ ملبے سے 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 8 کوہ پیما شدید زخمی حالت میں ملے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ایک زخمی کوہ پیما کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹریسر منتقل کر دیا گیا جبکہ 5 زخمیوں کو ٹرینٹو اور دو زخمی کو بیلونو کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کے وقت کیمپ میں کتنے کوہ پیما موجود تھے ۔

امدادی کاموں اور ریسکیو کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرز کے ساتھ  ساتھ سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات لی گئیں ۔ گلیشیئر کے قریب سے فلمائی گئی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں برف ، پتھر اور مٹی کے مرکب پر مبنی تودے کو پہاڑ سے سرکتے اور نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تودا اپنے راستے میں آنے والی تمام چیزوں کو تہس نہس کرتے ہوئے ساتھ لے جا رہا ہے ۔

واضح رہے اقوام متحدہ کے بین الحکومت پینل آن کلائمیٹ چینج کی رپورٹ کے مطابق گلیشیئرز کا پگھلنا 10 بڑے خطرات میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی اور بنیادی ڈھانچے کو درہم برہم کرنے کے باعث پیدا ہو رہا ہے ۔

 

روسی صدر کا امریکی ہم منصب کو یوم آزادی کی مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ