روسی صدر کا امریکی ہم منصب کو یوم آزادی کی مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ

روسی صدر کا امریکی ہم منصب کو یوم آزادی کی مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ

ماسکو (نیا ٹائم ویب ڈیسک)امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ، امریکا کے یوم آزادی پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو آج 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد نہیں دیں گے ۔

صدارتی محل کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ روس کے حوالے سے امریکی غیر دوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے آزادی کی مبارکباد کا پیغام دینا مناسب نہیں ۔

واضح رہے فروری میں یوکرین پر روسی افواج کے حملے کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ امریکا نے روس پر سخت پابندیوں کا بھی نفاذ کیا ہے جبکہ روس کے بیشتر غیر ملکی اثاثوں کو بھی منجمد کیا جا چکا ہے۔

دوسری طرف امریکا کے کہنے پر یورپی ممالک نے بھی روس کے خلاف سخت پابندیاں لگانے اور روسی سونا نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

گھریلو تشدد میں ملوث ملزم کی پولیس پر فائرنگ ، 3 اہلکار ہلاک