وزیراعلی کابجلی مفت دینے کااعلان

وزیراعلی کابجلی مفت دینے کااعلان

لاہور (نیاٹائم) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےمہنگائی کے مارے غریب عوام کوسپورٹ کرنےکے لیےبڑااعلان کردیا۔ حمزہ شہبازکہتےہیں کہ صوبے بھر میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت مہیاکی جائے گی۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہبازکاکہناتھاکہ گزشتہ چھ ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی 100 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گےانہیں بل ادانہیں کرناپڑے گابلکہ ان کا بوجھ پنجاب حکومت اٹھائے گی ، ایسے صارفین کی یکم جولائی سے استعمال کی گئی بجلی جس کا بل اگست میں آئے گا ، وہ بجلی کے بل سے بے فکر ہو جائیں ان کابل پنجاب حکومت اداکرے گے۔

 

واضح رہےکہ گزشتہ روزمشرقی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے بھی بھارتی پنجاب کے صارفین کوتین سویونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کااعلان کیاتھا۔

 

سدھوموسےوالاکےقتل سےمتعلق بھارتی میڈیاکابڑادعویٰ