ہمارا مشن دکھی افراد کی خدمت ہے:انجیئنرواصف مغیث

ہمارا مشن دکھی افراد کی خدمت ہے:انجیئنرواصف مغیث

بہاولپور(نیاٹائم)راہِ امداد فاؤنڈیشن کی جانب سے موضع مڑل،گوہر شاہ روڈ، ضلع بہاولپور کے مقام پرغریب افراد کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ریورس آسموسس واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کیاگیا۔

 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ راہِ امداد فاونڈیشن کے صدر انجینئر واصف مغیث نے کہا کہ ہمارا مشن دکھی افراد کی خدمت اور مدد کرنا ہے انہوں نے فاٶنڈیشن کے تمام ممبران اور ڈونرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب لوگ فی سبیل اللہ خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں فاونڈیشن مزید ایسے پراجیکٹس اور بلا سود قرضوں کے ذریعے پاکستانی عوام کی خدمت میں کوشاں رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل دو واٹر فلٹریشن پلانٹ جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لگائے جاچکے ہیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ فاٶنڈیشن کا بنیادی مقصد بے سہارا اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے اس ضمن میں کینسر کے مریضوں کا علاج ،بچوں بچیوں کو اعلی تعلیم   کے لیے معاشی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

 

میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر محمد تیمور شکیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راہِ امداد فاٶنڈیشن کی جانب سے مستحق خواتین ، بیوگان ، بے آسرا افراد کے خاندانوں کی کفالت کے لیے ماہانہ وظاٸف بغیر کسی دقت کے ان کی دہلیز پر مہیا کیے جارہے ہیں اس سارے امدادی عمل میں مستحقین کی خودداری کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔غریب خواتین اور افراد کی معاشی بحالی و خودمختاری کے لیے انہیں مختلف شارٹ کورسز کروائےجائیں گے تاکہ ان افراد کی ملک کی ورک فورس میں شمولیت کوممکن بنایا جاسکے اور  اسطرح یہ افراد اپنا  کاروبار شروع کرکے نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ ملک وقوم کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں۔علاقے کے غریب افراد نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  راہِ امداد فاؤنڈیشن کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

 

حلقے کو لوٹے لٹیروں کے حوالے نہیں کروں گا:مخدوم علی حسن گیلانی