حلقے کو لوٹے لٹیروں کے حوالے نہیں کروں گا:مخدوم علی حسن گیلانی

حلقے کو لوٹے لٹیروں کے حوالے نہیں کروں گا:مخدوم علی حسن گیلانی

بہاولپور(نیاٹائم)رہنماء پیپلزپارٹی وسابق ایم این اے مخدوم سیدعلی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ حلقے کو لوٹوں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کیا جائیگا عوام کی بھرپورمعاونت سے دوبارہ ایم این اے منتخب ہوکر علاقے کی خدمت کرونگا۔

 

 انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید کی پاکستان کی خوشحالی اورعوام کی خدمات کو کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج بھی شہدائے جمہوریت کے باعث پاکستان میں ڈیموکریسی کا نظام موجود ہے پی پی پی اقتدار کی بجاے عوامی خدمت کو ترجیح دیتی ہے، بھٹو شہید نے اپنی سیاسی جدوجہد سے بین الاقوامی سامراج کی آمریت کے بتوں کے سامنے سینہ تان  کر عوامی خدمت کی راہیں ہموار کی، ہم کو بھی چاہیے کہ آپسی اختلاف کو پس پردہ کرکے پارٹی کو بہاولپور میں مضبوط کریں۔

 

مخدوم علی حسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہمارے حلقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی نے اپنے آپ کو بیچ کرفیملی کا نام ڈبو دیاعوام اپنا اچھا برا خود جانتی ہے کہ کون حلقہ کی عوام کیلئے ٹھیک ہے، دوستوں کے تعاون اورعلاقے کی سرکردہ لوگوں اور برادریوں کے تعاون سے ایک بار پھر سے کامیاب ہوکر اپنے حلقے کی ترقی کے سفرکا آغاز کرونگا۔

 

بہاولپور کے نواحی علاقے میں بھی ریسکیو سروس کا آغاز