قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے پولیس وردی پہن لی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے پولیس وردی پہن لی

پشاور(نیا ٹائم) پاکستان  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے خیر سگالی کے ایمبیسڈر بن گئے۔

 

خیبرپختونخوا پولیس کیجانب سے پشاور میں  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس حکام شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شاہین آفریدی  کا کہنا تھا  کہ خیبرپختونخوا پولیس کیلئے خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے  اعزاز کی بات ہے۔فاسٹ بولر نے  کہا کہ میں  کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ  انکی قربانیاں سب کے سامنے ہیں اور کوئی بھی ان قربانیوں سے انکار نہیں کر سکتا۔

 

 شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھاکہ میرے والد نے پولیس کی نمائندگی کی ہے اور  بھائی اب بھی پولیس میں ہیں اس لیے مجھے اس بات کا بخوبی پتا ہے کہ  پولیس کی ڈیوٹی  انتہائی  مشکل  ہوتی ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ تقریب میں موجود اوپنر بیٹرفخر زمان سمیت تمام  کھلاڑی خیبرپختونخوا پولیس اور سکیورٹی اداروں  کیساتھ ہیں۔آئی جی معظم جاہ انصاری نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہمارے ادارے کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے لیے خیر سگالی کی سفیر بنے ہیں ۔

 

ہاکی کھلاڑیوں کو روز گار دینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا