فیصل آبادمیں ڈاکٹراوراسکےبیٹےکابےدردی سےقتل

فیصل آبادمیں ڈاکٹراوراسکےبیٹےکابےدردی سےقتل

فیصل آباد(نیاٹائم)فیصل آباد میں موٹرسائیکل سوار ملزموں  نے فائرنگ کر کے کار سوار  ڈاکٹر اوراس کے بیٹے کو قتل کردیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق سمندری کے پرائیویٹ  ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹے کو قتل کردیا اور  موقع سے فرارہوگئے۔

 

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم  کیلئے  ہسپتال منتقل کردیں اور  واقعے کی انویسٹی گیشن  شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور  واردات میں ملوث ملزموں   کے بارے میں  فوری طور پر کوئی شواہد نہیں مل پائے ہیں۔

 

بچی گھر سے سودا لینے نکلی لیکن زندہ واپس نہ آئی