ایساخطہ جہاں آج تک کوئی بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا

ایساخطہ جہاں آج تک کوئی بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا

لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک) انگلینڈ میں کورونا کی پانچویں لہر سر اٹھا رہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین لہر برطانوی معیشت کیلئے مسائل کا سبب بن سکتی ہے مگر برطانیہ کا ایک خطہ ایسا بھی  ہے جہاں ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

 

جہاں دنیا  لاک ڈاؤن اور دیگر کورونا اقدامات کے اثرات سے ابھی تک نبردآزما ہے  تووہیں پچھلے 2 سالوں میں ٹرِنسٹان ڈا کُنہا نامی اس جزیرے کے ڈھائی سوفراد کیلئے معمولاتِ زندگی ویسے ہی ہیں جیسے کوویڈ سے قبل تھے۔انگلینڈ سے 6147 میل کے فاصلے پر موجود یہ جزیرہ ساوتھ  افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے کشتی کے سفر کے مطابق ایک ہفتے کی مسافت پر ہے اور وہاں باقاعدگی کیساتھ جہاز نہیں جاتے ہیں۔لمبی  مسافت کے باعث ابتک اس علاقے میں ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا اور اگر کسی کشتی میں یہ کسی شخص کے کورونا میں مبتلا ہونے کا شک ہو تو اس جہاز کو وہیں سے گُھما لیا جاتا ہے۔

 

ٹِرنسٹان ڈا کُنہا کے 2 مشترکہ منتظمین میں سے ایک سٹیفن ٹاؤن سینڈ کا جزیرے کے لوگوں کے اس وباء کے متعلق تجربے کے حوالے سے کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے نتیجے میں جس کے سبب یہ جزیرہ کوویڈ سے پاک رہا، عوام نے کرسمس اور نیو ایئرجیسے تہوار ویسے ہی منائے جیسے کہ پہلے منائے جاتے ہیں۔ٹاؤن سینڈنے مزید کہا کہ محدود صحت کی سہولیات اور عوام  کی بڑھتی ہوئی عمر کورونا سے ڈرانے کیلئے ایک  بہترین آلہ تھا۔انکا کہنا تھا کہ جزیرے پر ایک چھوٹا سا میڈیکل  سینٹر بھی  ہے اور اس میں کوئی انتہائی نگہداشت کا یونٹ(آئی سی یو) یا وینٹی لیٹر نہیں ہے۔

 

 

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈلیوری بوائے نے حل نکال لیا