سدھوموسےوالاکےقتل سےمتعلق بھارتی میڈیاکابڑادعویٰ

سدھوموسےوالاکےقتل سےمتعلق بھارتی میڈیاکابڑادعویٰ

دہلی(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈیا کےآنجہانی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

بھارتی  میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کو رواں سال  29 مئی کو گولی مار کر انکت سِرسا نے ہی ہلاک کیا تھا جسے اب بلا آخر دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔سپیشل سیل این ڈی آر کی ٹیم کی طرف سے گرفتار دونوں مجرموں کا تعلق لارنس بشنوئی،گولڈی برار گینگ سے ہے، جو پولیس کو  متعدد عرصے سے  مطلوب تھے۔

 

پولیس نے انکے کے حوالے سے بتایا کہ یہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک تھا، اسکے علاوہ یہ راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 کیسز میں بھی ملوث ہے۔پولیس کی طرف سے انکت سِرسا کا ساتھی سچن بھیوانی، سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انکت سِرسا نے سدھو کو بہت قریب سے گولی ماری تھی۔

 

اس سے پہلے پونے پولیس نے موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو بھی  گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ پنجابی  گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہیں 30 گولیاں ماری گئی تھیں اور ان کے جسم سے 2 درجن سے زیادہ  گولیاں نکالی  گئی تھیں۔

 

میشا شفیع کے الزامات پرعلی ظفر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں