پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈلیوری بوائے نے حل نکال لیا

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈلیوری بوائے نے حل نکال لیا

ممبئی(نیاٹائم)پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیلیوری بوائے نے سڑکوں پر موٹرسائیکل اور کاروں کی بجائے گھوڑوں کے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پران دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کررہی ہے جو ہندوستان کے شہر ممبئی کی ہے جہاں پرائیویٹ کمپنی کے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو موٹرسائیکل کے بجائے گھوڑے پر کسٹمرز کی رہائش گاہ کھانا لے جاتے دیکھائی دیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو فیک یا ازراہ تفنن نہیں بنائی گئی بلکہ زیرغور ویڈیو حقیقی گھوڑے پرکھانا پہنچانے کی ہے۔

 

دوسری طرف اس ویڈیو پر سوشل میڈیا یوزر کی طرف سے دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔ صارفین کو ڈیلیوری بوائے کی یہ ادا خوب پسند آئی،ایک ہندوستانی شہری نے کمنٹس میں لکھا کہ کیا خوب حل نکالا ہے میں بھی یہی سوچ رہا ہوں سواری کی سواری اور بچٹ کی بچٹ۔

 

میئرمیکسیکو کی دلہن کا سن کر آپکے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے