بھارتی کامیڈین بڑی مشکل میں پھنس گئے

بھارتی کامیڈین بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک)  ہندوستان کے  نامور کامیڈین کپل شرما  بڑی مشکل میں پھنس گئے  کیونکہ ان کے خلاف امریکی  عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام  عائد کر کے امریکی ریاست نیو یارک کی  کورٹ میں  انکے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔کامیڈین کیخلاف مقدمہ درج کروانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے نارتھ  امریکا کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ وہ  6مختلف شہروں میں شوز کریں مگر وہ صرف 5 شوز کرکے واپس  روانہ ہوگئے تھے جب کہ انہیں ادائیگی  چھ شوز کی گئی تھی۔

 

کمپنی کے سربراہ امیت  جیٹ لی نےبھارتی کامیڈین  پر الزام  عائد کیا  ہے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور کوئی جواب  بھی نہیں دیا حالاں کہ ہم نے  کورٹ  کے سامنے انسے رابطہ کرنے کی  بھی متعدددفعہ  کوشش کی تاہم ان کی جانب سے آج تک ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔امیت جیٹ لی  نے بتایا کہ یہ مقدمہ ابھی تک امریکی ریاست  نیویارک کی عدالت میں زیرِ التواء ہے اور وہ یقینی طور پر کپل شرما کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے کیونکہ انہوں نے اپنے معاہدے سے روگردانی کی ہے ۔

 

 

دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر