پاکستان میں کونسا صوبہ کوروناکیسزمیں سب سے آگے

پاکستان میں کونسا صوبہ کوروناکیسزمیں سب سے آگے

اسلام آباد(نیاٹائم)ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں پچھلے روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں  پازیٹیو کیسز کی شرح 10.53 فیصد رہی۔این سی او سی کا بتانا ہےکہ کراچی میں پچھلے روز کورونا کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے اور پازیٹیو کیسز کی شرح 20.61 فیصد رہی جبکہ حیدرآباد میں شرح 0.83 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دوسرےصوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

لاہور میں گزشتہ  روزکورونا پازیٹیو کیسزکی شرح 3.29 فیصد رہی، فیصل آباد میں 1.52، کوئٹہ میں 2.71، مردان 2.21، اسلام آباد 3.48 اور  راولپنڈی 0.75 فیصد رہی۔ علاوہ ازیں  پشاور میں کورونا پازیٹیو کیسزکی شرح 4.51 فی صد رہی جبکہ میرپور آزاد کشمیرمیں شرح 2.44 فیصد رہی۔

 

کورونا کے حوالے سے لوگ احتیاط کریں: وزیرصحت