کورونا کے حوالے سے لوگ احتیاط کریں: وزیرصحت

کورونا کے حوالے سے لوگ احتیاط کریں: وزیرصحت

 اسلام آباد(نیاٹائم)ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے فیڈرل منسٹر ہیلتھ عبدالقادرپٹیل نے عوام کوعید کی چھٹیوں پر زیادہ تر گھروں میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ کورونا کے متعلق لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اوربازاروں میں جاتے وقت خیال کریں، لوگوں میں آگاہی پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ کورونا کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ پچھلے ہفتے تین اعشاریہ سے بڑھ کر آج 4 اعشاریہ تک پہنچ چکا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی ایس اوپیز وہی ہیں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا جبکہ سرکاری آفسز کیلئےبھی ایس او پیزایشو کیے گئے ہیں، صوبوں کوایمرجنسی صورتحال پراحکامات دیے ہیں۔ وزیراعظم کے حکم پرہم لوگ صوبوں سے بات چیت کررہے ہیں، این ڈی ایم اے سے بھی بات چل رہی ہے کیونکہ دو مذہبی اجتماع کی آمد ہونی ہے، عید اور محرم بھی نزدیک ہے، بوسٹر ویکسین مہم 10 لاکھ تک لگائیں گے۔

 

اپردیر میں ہیضہ کی وبا پھوٹنے پر محکمہ صحت کا فوری ایکشن