پہلی مرتبہ سری لنکاجارہےہیں جس کیلئےپُرجوش ہیں،بابراعظم

پہلی مرتبہ سری لنکاجارہےہیں جس کیلئےپُرجوش ہیں،بابراعظم

لاہور(نیاٹائم)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ 2015 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا جارہے ہیں جس کے لئے پرجوش ہیں۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ سری لنکا کے حوالے  سے قذافی سٹیڈیم میں  پریس کانفرنس کی ہے، بابراعظم نے کہا ہے کہ 2015 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا جارہے ہیں جس کے لئے پرجوش ہیں ۔ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کے لئے تیاری کی کوشش کی ہے۔ ہمارا سپن باولنگ اٹیک اچھا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ   یاسر شاہ کے واپس آنے سے سپن اٹیک مزید مضبوط ہوا ہے ۔

 

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا،ہمیں اپنے فاسٹ باؤلرز پر بھی اعتماد ہے  اور ہمارے بلے باز تجربہ کار ہیں اور اچھے ردھم میں ہیں ۔ ہوم گراونڈ پر ہر ٹیم خطرناک ہوتی ہے وہاں جاکر پلاننگ کریں گے ۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنا ہوتا ہے ۔ ہر بلے باز کے کھیلنے کا اپنا انداز ہوتا ہے اسی کے مطابق کھیلنا چاہئے ۔  شعیب اختر نے کیمپ میں آکر کھلاڑیوں کو ٹپس دیں اور ان کو اپنے تجربے سے آگاہی دی۔

 

کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ ہو موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ کوشش ہوتی ہے کہ صورت حال کے مطابق کھیلیں ۔ سری لنکا جاکر کنڈیشنز دیکھیں گے اور بہترین ٹیم کمبی  نیشن بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ساجد خان اپنے ایکشن پر کام کررہا ہے جس کے لئے اسے ٹائم دے رہے ہیں۔

 

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی سے اپنی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بناوں ۔ ابھی ہماری اپنی کافی کرکٹ  ہے اگر فارغ وقت ملا تو پھر بگ بیش اور باقی چیزیں  دیکھیں گے ۔ فہیم اشرف ہمارا بہترین آل راونڈر ہے ان کے ہوتے ہوئے ہمارا کمبی نیشن  اچھا بن جاتا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی میں بیٹنگ کرنے کی بھی صلاحیت  ہے اس لئے وہ کوشش کررہا ہے ۔  اگر ٹیل  اینڈرز رنز کریں تو اس اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی اور سابق کرکٹرز میں کیا باتیں ہوئیں