حسن علی کی اہلیہ کے قومی ٹیم کے دو پسندیدہ کھلاڑی کونسے ہیں

حسن علی کی اہلیہ کے قومی ٹیم کے دو پسندیدہ کھلاڑی کونسے ہیں

لاہور(نیا ٹائم) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے قومی ٹیم کے 2 پسندیدہ  پلیئرز کے نام بتادیے۔

 

قومی کرکٹر حسن علی نےدو جولائی کو اپنی اٹھائیسویں سال گرہ منائی اور اس موقع پر ان کی اہلیہ سامعہ آرزو نے جنم دن  کیلئے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک  بھی تیار کروایا۔تقریب کے بعد قومی کرکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سماجی رابطوں کے  صارفین نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ حسن علی کے علاوہ سامعہ  آرزو کا قومی  کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ پلیئرکونسا ہے۔

 

جس کے جواب میں حسن علی کی اہلیہ کا کہنا تھا  کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان  ان کے پسندیدہ   ترین کھلاڑی ہیں۔اسکے علاوہ ایک سوشل میڈیاصارف نے یہ سوال بھی کیا کہ قومی لیگ سپنرشاداب خان کی شادی کب ہوگی جس کے  جواب میں سامعہ  آرزو نے شاداب  خان کو مینشن کیا اور لکھا کہ "آئندہ  مہینے" جبکہ  شاداب نے  وہی سٹوری اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور کہا کہ اللہ کرے  اب ہوجائے جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

 

چیئرمین پی سی بی اور سابق کرکٹرز میں کیا باتیں ہوئیں