پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی اب مفت ملے گی

پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی اب مفت ملے گی

امرتسر (نیا ٹائم ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کی حکومت نے عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا جس کےبعد وہاں کے عوام کی موجیں لگ گئیں ۔

 

انڈین  میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب بھگونت مان  کا کہنا ہے  کہ انکی حکومت ریاست کے  عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے جس کے سلسلے میں  اب لوگوں کو 300 یونٹ تک فری بجلی  فراہم  کیجائے گی۔بھارتی وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پچھلی  حکومتیں صرف وعدہ کرتی تھیں  تاہم  انکے دور حکومت کے5 سال گزر جانے کے باوجود بھی  وہ وعدہ پورا نہ کرتے۔

 

بھگونت مان  کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے  الیکشنز کے دوران  اپنے لوگوں سے کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا ہے   جس کے بعد  پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں اب بڑا ریلیف میسر آئے گا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومتی  اخراجات میں  بھی نمایاں کمی لائیں گے اور ٹیکس نیٹ  میں بھی اضافہ کریں گے تاکہ اپنے عوام کو دی گئی اس سہولت کو برقرار رکھ پائیں ۔

 

 

گھریلو تشدد میں ملوث ملزم کی پولیس پر فائرنگ ، 3 اہلکار ہلاک