کراچی والوں کیلئے بجلی کتنی مہنگی ہوئی

کراچی والوں کیلئے بجلی کتنی مہنگی ہوئی

 اسلام آباد(نیاٹائم)نیپرا نے کے الیکٹرک یوزر کیلئے بجلی نو روپے بیالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد عوام پرمزید بوجھ پڑے گا۔

 

نیپرا نے شہرقائد کے صارفین کیلئے کے الیکٹرک کو بجلی نو روپے بیالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بجلی کی قیمتیں مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہیں۔ترجمان نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نو روپے بیالیس پیسے فی یونٹ بنے گا۔ نیپرا نے اس سے پہلے نو روپے 66 پیسے پر یونٹ اضافے کی اپروول دی تھی۔

 

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک نے 380 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، چئیرمین نیپرا نے بتایا ہے کہ کےالیکٹرک کو سستی بجلی لینے کیلئے نیپرا کی ضرورت ہو تو ہم بلکل تیارہیں۔ ہم سستی بجلی کیلئے فیڈرل اورصوبائی گورنمنٹ سے گفتگو کرنے کو تیارہیں۔

 

بجلی کی طلب تیس ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کرگئی