میشا شفیع کے الزامات پرعلی ظفر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

میشا شفیع کے الزامات پرعلی ظفر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

کراچی(نیا ٹائم) پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے گلوکارہ میشا شفیع کیجانب سے انکے شوہر پر لگائے گئے ہراسانی کے الزامات پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

 

 2018 میں  پاکستانی گلوکارہ  و اداکارہ میشا شفیع نے دعویٰ کیا تھا کہ  علی ظفر نےانہیں متعددمرتبہ جنسی ہراساں کیا تھا جبکہ  جواب میں  گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ  بھی دائر کیا  تھا تاہم اب چند روز پہلے  علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نےسوشل میڈیا صارفین کیجانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی  دیے۔ایک صارف نے میشا  کیجانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کیا کہ کیا آپکو یقین ہے کہ علی ظفر اس کیس میں بے قصور ہیں کیوں کہ بیوی کے علاوہ خاوندکو بہتر طور پر کوئی اورنہیں جان سکتا۔

 

جواب میں  علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے کہا  کہ بالکل! جب بلیک میلنگ کا آغاز ہوا تو  میں اس جگہ موجود تھی اور میں نے خود اس سارے کو معاملہ دیکھا تھا۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ اس سب میں کون کون  ملوث ہے اور ہم نے بہت سے پوشیدہ حقائق سے پردہ بھی اٹھایا۔عائشہ فضلی نے کہا کہ میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ علی ظفر بیگناہ اور بے قصور ہیں اور میشا شفیع کی جانب سے انہیں ہراساں کیا گیا نہ کہ میرے شوہر نے انہیں ہراساں کیا۔واضح رہے کہ  میشا شفیع  نے اس واقع پر عدالت سے بھی رجوع کیا تھا تاہم ایک لمبا عرصہ کیس چلنے کے بعد اداکارہ اپنے الزامات ثابت نہ کر پائیں ۔

 

 

اداکار فیصل قریشی نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نسخہ بتا دیا