دعا زہرا کی عمر کے متعلق میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کروا دی

دعا زہرا کی عمر کے متعلق میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کروا دی

کراچی(نیاٹائم)لوکل کورٹ کی ہدایت پرمیڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے حوالے سے رپورٹ جمع کروادی ہے۔

 

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے بارے کیس پرجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی کورٹ میں بارہ بجے سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دعا زہرا کو میڈیکل رپورٹ میں کم عمرلکھا گیا ہے، اس کی عمرپندرہ سے زیادہ اورسولہ سال سے کم لکھی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا زہرا کی ایج کو معلوم کرنے کیلئے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے۔

 

کراچی کے لوکل کورٹ کے آرڈر پر محکمہ داخلہ سندھ نے دس رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا اورمیڈیکل کیلئے دعا زہرا کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کیلئے لاہورسے کراچی واپس لائی تھی۔

 

وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی