چیئرمین پی سی بی اور سابق کرکٹرز میں کیا باتیں ہوئیں

چیئرمین پی سی بی اور سابق کرکٹرز میں کیا باتیں ہوئیں

کراچی(نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کیساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر نےچیئرمین پی سی بی رمیز راجا کوپاکستانی ٹیم کی سلیکشن میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور میرٹ کو نظر انداز کرنے پر اپنے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں جبکہ  ساتھ ہی کچھ نے مفت علاج کا مطالبہ کیا  جبکہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے موضوع کو رمیز راجا گول مول کرگئے۔ایک کرکٹر نے کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر میں انگلینڈ سے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محبوب کو بلا کر نوکری  دینے پر اعتراض کیا جبکہ کراچی میں موجود کرکٹرز اقبال قاسم اور سکندر بخت ملاقات  میں شریک ہی نہیں ہوئے ۔ کرکٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین اقبال قاسم نے کہا کہ مجھے ایک واٹس ایپ کے ذریعے بلایا گیا تھاجبکہ  میری سنیارٹی کو بھلاکرکے کسی نے فون کرنا بھی گوارا نہیں سمجھا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں کچھ کھلاڑی بورڈ کے ملازم تھے اور کچھ ملازمت چاہتے تھے۔ایک کرکٹر نے کراچی کے سپورٹس آرگنائزر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو سندھ کی ٹیم میں آنا ہے تو اس آرگنائزر کی ٹیم کو جوائن کرنا لازمی ہے۔ملاقات میں ماضی کے عظیم  بیٹر جاوید میانداد، سابق کپتان وسیم باری کے علاوہ کئی ٹیسٹ اور کچھ فرسٹ کلاس کھلاڑی بھی  موجود تھے۔ کراچی میں ہونے والی ملاقات میں وہ اپنی پالیسیوں کے بارے میں کرکٹرز کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔چیئرمین پی سے بی نے کرکٹرز سے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ڈھائی سوکرکٹرز ملازم ہیں اور اگرآپ میں سے کوئی پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کرنا چاہتا ہے تو ہاتھ اٹھائے۔

 

 

ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں سخت مقابلہ ایک اچھا سائن ہے،شان مسعود