پیپلزپارٹی جوائن کرنے کی افواہوں پرسابق وزیرخارجہ کاموقف آگیا

پیپلزپارٹی جوائن کرنے کی افواہوں پرسابق وزیرخارجہ کاموقف آگیا

ملتان(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت بارے افواہوں کی سختی سے تردیدکردی،شاہ محمودقریشی کہتےہیں کہ راجا ریاض کہہ رہے ہیں میں پیپلز پارٹی میں جا رہا ہوں، میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے۔

 

سابق وزیر خارجہ نےواضح کیا کہ میرا پورا خاندان عمران خان کے ساتھ ہے، مجھے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جانب سےپارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی، میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو امپورٹڈحکومت کوجواب دینا آتا ہے، راجا ریاض کو قائد حزب اختلاف کہتے ہوئےشرم آنی چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے سابق خاتون اول سے متعلق جاری پراپیگینڈے کے متعلق کہا کہ خاتون جن کا سیاست سے تعلق نہیں، ان کے خلاف باتوں کی بھرپوراندازکیساتھ مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر میں ماں اور بہنیں ہیں سیاسی جماعتیں شائستگی کے دامن کو نہ چھوڑیں۔

 

مونس الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو ریلیف مل گیا