آج بادل برسیں گے، گرمی کا زور ٹوٹے گا

آج بادل برسیں گے، گرمی کا زور ٹوٹے گا

کراچی(نیاٹائم)قائد کے شہرمیں محکمہ موسمیات نے آج پھر دوپہر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کردی ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان بادل برس سکتے ہیں اور یہ بارش کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر کو برسنے والے بادل شام کے ٹائم تیز رفتار سے بھی برس سکتے ہیں، بارش کا یہ اسپیل کل اور پرسوں شروع ہوسکتا ہے۔

 

سردار سرفرازکا کہنا تھا کہ مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان کی جانب بڑھ جارہی ہیں، سٹی میں آج تیز اور معتدل بارش کی امید ہے جبکہ چھ جولائی کو ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ پر بھی بادل برسنے کے چانس ہیں، بارش برسانے والا سسٹم ویک ہوگیا ہے اور سندھ میں زیادہ بارشیں نہیں ہوسکی ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کی بارش کے متعلق نئی پیشنگوئی