گھریلو تشدد میں ملوث ملزم کی پولیس پر فائرنگ ، 3 اہلکار ہلاک

گھریلو تشدد میں ملوث ملزم کی پولیس پر فائرنگ ، 3 اہلکار ہلاک

کینٹکی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )امریکا میں گھریلو تشدد میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ کر دی ، 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ، جبکہ محکمہ کو تربیت یافتہ کتا بھی فائرنگ سے مارا گیا ۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی کے پہاڑی علاقے  کے نیم آباد علاقے میں گھریلو تشدد میں ملوث ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 49 سالہ ملزم اپنی اہلیہ کو گھریلو تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔

خاتون کی شکایت پر پولیس پارٹی نے ملزم کے خلاف ریڈ کیا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ تین گھنٹے تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔ملزم کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئےجبکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا تربیت یافتہ کتا بھی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا ۔

پولیس پارٹی نے مزید نفری بھی طلب کر لی ، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تاہم ملزم نے اہلخانہ کے سمجھانے پر ہتھیار پھینک کر گرفتاری دے دی ۔

 

امریکی شہر میں 2 سال کا قرنطینہ کیوں نافذ کیا گیا