عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ؟ خواجہ سعد رفیق

عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ؟ خواجہ سعد رفیق

لاہور (نیا ٹائم)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ عمران خان بتائیں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایک آدمی جو ایک طرف تو جمہوریت کا چیمپئن بنتا ہے دوسری طرف وہ ڈنکے کی چوٹ پر آئین توڑنے کی بات کرتا ہے ۔ کبھی عدلیہ کو پکارتا ہے تو کبھی فوج کو آواز دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے آئینی میں حدود میں رہ کر کام کریں تو انہیں گالیاں دیتا ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر ملک میں کسی طرح کی غداری ہو رہی تھی تو اس وقت آپ ملک کے وزیر اعظم تھے اس پر جوڈیشل کمیشن بناتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دینے والے بتائیں کہ کیا امریکی سفیر کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دینے کا ہم نے کہا تھا ؟ عمران خان بتائیں وہ کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اداروں سے مداخلت کروانا چاہتے ہیں، انہیں آئین توڑنے کی دعوت دے رہے ہیں ۔اداروں سے کہتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی لائیں ۔ جو لائن ٹو نہیں کرتا اسے سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے گالیاں دلواتےہو ۔ انگلی پکڑ کر چلانے والے اپنے محسنوں کو برا بھلا کہتے ہو ۔

 

ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے ، رانا ثناء اللہ