خاتون مسافر بس میں مبینہ زیادتی کا شکار

خاتون مسافر بس میں مبینہ زیادتی کا شکار

راجن پور (نیا ٹائم  ) راجن پور کے قریب بھکر سے کراچی جانے والی 30 سالہ خاتون مبینہ طور پر بس میں زیادتی کا شکار ہو گئی ، کراچی جانے والی مسافر بس میں سوار افراد کھانا کھانے کیلئے ہوٹل پر اترے تو اسی دوران کنڈکٹر نے اکیلے سفر کرنے والی 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی ۔

خاتون کی شکایت پر کنڈیکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا  ، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس بھکر سے کراچی جا رہی تھی جو جام پور ہوٹل سٹاپ پر رکی تھی ۔ اسی دوران خاتون مسافر کے علاوہ دیگر مسافر کھانا کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو بس کنڈیکٹر نے خاتون کو اکیلا پا کر بس کی آخری سیٹ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

خاتون کے بس سے نہ اترنے پر ایک مسافر نے شک کی بنیاد پر بس کے اندر جا کر دیکھ کر بس کنڈیکٹر کو خاتون سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی ، خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر  لیا گیا ہے ۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے ۔ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔

 

منشیات سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانےوالےگرفتار