ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے ، رانا ثناء اللہ

ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے ، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (نیا ٹائم  ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ے عمران خان کے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی بڑھانے کے باعث عالمی مالیاتی ادارے نے ہمیں ریڈ مارک کر دیا تھا ۔ مجبوراً ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے ۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے  پریڈ گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں کل 8 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں جبکہ جلسے میں خیبر پختونخوا سے لوگوں کو لایا گیا ، اسلام آباد میں سے بمشکل 2 ہزار لوگوں نے شرکت کی ۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا عمران خان کو صادق اور امین قرار دینا والا خود منہ چھپاتا پھرتا ہے ۔ عمران خان نے پہلے پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا ، اب اسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔

رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ جلد 50 کے قریب مزید فرح گوگی اور گوگے بھی سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی بنیادی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ آئی ایم ایف کی ضد تھی کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی صفر پر لائی جائے تاہم عمران خان نے سبسڈی بڑھانے کا اعلان کر دیا جس سے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ریڈ مارک کر دیا ۔ ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مجبوراً سخت فیصلے کرنا پڑے ۔

وزیر داخلہ نے بشریٰ بی بی کی آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو کال سے سب کچھ واضح ہو گیا ۔ ان کے اعمال نامے سامنے آ رہے ہیں ۔ جنہیں حکومت میں شامل کئے رکھا اب انہیں چور اور ڈاکو کہتا ہے ۔ انہوں نے قوم کو کنگال کر کے بے حال کر دیا ۔ لوٹ مار اور تباہی پھیلانے والا پوری قوم کو چور قرار دے رہا ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اتفاق رائے سے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت پر اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی ۔

 

فر ح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے،وزیرداخلہ پنجاب