یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

دبئی (نیا ٹائم  مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی ماکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ، جنوری 2022 ء سے اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 74 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے ۔

فروری کے آخر ی ہفتے میں شروع ہونے والے روس یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجس سے دنیا بھر میں مہنگائی کی لہر نے جنم لیا ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فروری میں سپر 98 پٹرول کی قیمت 2٫65 دہم فی لیٹر تقریبا 149 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھے جو اس وقت قیمت میں اضافے کے ساتھ 4٫63 درہم فی لیٹر تقریباً 262 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کمی ہوئی تھی تاہم جولائی میں دوبارہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔

امارات میں سپیشل 95 پٹرول کی قیمت 4٫52 درہم فی لیٹر تقریباً 254 روپے 85 پیسے ہے جبکہ ای پلس 91 پٹرول 4٫44 درہم فی لیٹر تقریباً 250 روپے 34 پیسے  بنتے ہیں ۔

یو اے ای میں ایندھن کی قیمتیں ہر ماہ پچھلے ماہ کی کی عالمی مارکیٹ  میں خام تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاو کی بنیاد پر ایڈجسٹ کی جاتی ہیں ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دبئی اور شارجہ میں ٹیکسی اور بس کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

بحری جہاز سمندری طوفان کی نذر ، عملے کے 27 افراد لاپتہ