بحری جہاز سمندری طوفان کی نذر ، عملے کے 27 افراد لاپتہ

بحری جہاز سمندری طوفان کی نذر ، عملے کے 27 افراد لاپتہ

ہانگ کانگ (نیا ٹائم  مانیٹرنگ ڈیسک )ہانگ کانگ کے قریب سمندر میں آنے والے طوفان چاہا کی زد میں آنے والا ایک بحران جہاز 2 ٹکڑے ہو گیا ، جہاز پر عملے کے 30  افراد سوار تھے ، جن میں سے 27 حادثے کے بعد سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ادارے لاپتہ ہونے والے عملے کی تلاش کر رہے ہیں ۔

ہانگ کانگ انتظامیہ کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا ، جب سمندری طوفان چاہا کی زد میں آ کر ایک بحری جہاز دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ۔ جہاز پر سوار عملے کے 30 میں سے 27  افراد طوفانی لہروں کی نذر ہو کر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔

انتظامیہ کے  مطابق سمندری طوفان چاہا کے دوران 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث فوجنگ 001 نامی جہاز دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا ۔ واقعہ کے بعد جہاز کے عملے میں سے 3 افراد کو بچا لیا گیا تاہم 27 اب بھی لاپتہ ہیں ۔

ہانگ کانگ حکومت کی طرف سے عملے کو ریسکیو کرنے کیلئے 4 طیارے ، 6 ہیلی کاپٹرز بھجوائے گئے جبکہ 36 رکنی ریسکیو ٹیم جہاز کے لاپتہ ہونے والے عملے کی تلاش کر رہی ہے ۔

حکام نے وضاحت کی ہے کہ لاپتہ ہونے والے 27 افراد کے زندہ ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ وقت کافی زیادہ گزر چکا ہے ۔ تاہم لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں لیکن خراب موسم امدادی کاموں میں بڑی رکاوٹ ہے ۔

 

روس نے یوکرین پر حملے تیز کردیے