اداکار فیصل قریشی نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نسخہ بتا دیا

اداکار فیصل قریشی نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نسخہ بتا دیا

کراچی (نیا ٹائم ) ملک میں جاری بجلی بحران کے باعث ہر پاکستانی پریشان ہے تاہم معروف اداکار  و میزبان فیصل قریشی نے حکومت کو ملک سے لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا نسخہ بتا دیا ۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنے ایک دوست کی جانب سے دی گئی تجویز حکومت  کو دی ہے ۔

اداکار نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں تجویز دی ہے کہ اگر ہر گھر میں 5 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر لگوا دیا جائے اور اس کا دورانیہ بھی  5 سال رکھا جائے تو اس سے نہ صرف ہر گھر میں سولر سسٹم لگ سکے گا بلکہ اس سے ملک سے بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ ہر گھر میں سولر سسٹم لگنے کے باعث تیل سے چلنے والے 50 بجلی گھر بھی بند ہو جائیں گے جس سے تیل کی امپورٹ کا اربوں روپے کا بل ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے اور اس سے معیشت پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوں گے ۔

اداکارہ فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ اگر حکومتی عہدیدار اس تجویز پر غور کریں تو اس سے ملکی حالات میں بہتری آ سکتی ہے ۔

 

مفتاح اسماعیل کےبیان پر اداکارفیروزخان پھٹ پڑے